پاراچنار کے علاقے ڈال میں ایک گھر آگ لگنےسے تین کمرے مکمل طور پر خاکستر ہو گئے۔

پاراچنار(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق اپر کرم کے علاقے ڈال میں ایک گھر آگ لگنے سے تین کمرے مکمل طور پر خاکسترہوگئے دو خوتین اور تین بچوں سمیت چھ افراد گئی زخمی ہوگئے ضلعی انتظامیہ کے مطابق اپر کرم کے علاقے گاوں ڈال میں ایک گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی جس سے تین کمرے سامان سمیت جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو گئے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دی اور گھر میں پھنسے لوگوں کو زندہ نکال دیا یاد رہے کہ عاشق حسین انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اس کا سارا گھر جل کر خاکستر ہو گیا ہے باقی کمرے رہنے کے قابل نہ رہے اب اس کا خاندان ٹینٹوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔متعلقہ حکام اور دیگر اداروں اور عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے تا کہ متاثرہ خاندانوں کے فیملیز کو ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کی جائے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: