گاڑیوں کی چھت پر طلباء کو بٹھانے پر 20 ڈرائیوروں پر جرمانے عائد۔

شہری گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں تاکہ جانی و مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں کی چھت پر طلباء کو بٹھانے پر 20 ڈرائیوران پر جرمانے عائد کر دیئے۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو ناصر خان اور انکی ٹیم نے رنگ روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے سکول وین اور دیگر مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے کی پاداش میں ڈرائیوران پر جرمانے عائد کئے۔ ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو نے طلبہ کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی اور ان کو متنبہ بھی کیا کہ آئندہ چھت پر سوار طلباء کو اس وقت تک پولیس کے پاس روکا جائیگا جب تک ان کے والدین خود آکر پولیس کو اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ ان کے بچے سوزوکیوں اور بسوں کی چھتوں پر سواری نہیں کریں گے۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے اور خاص کر طلباء کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جبکہ شہریوں اور طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے والے ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کیساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: