پیلے یرقان کاعلاج۔حکیم عارف
مولی کے پتوں کا رس : ایک گلاس
شہد : ایک کھانے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال
مولی کے پتوں کو گرائنڈ کر یں اور کسی باریک کپڑے میں ڈا ل کر دبائیں اور اس کا رس نکال لیں۔ اب اس میں ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ شہد شامل کریں اور چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کردیں۔ اب اسے کسی بند ڈھکن والی بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں اور دن میں دودفعہ تین تین چائے کے چمچ پئیں۔ایک ہفتے کے استعمال سے ہی یرقان کا یقینی خاتمہ ہو جائے گا۔
اگر یرقان کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو جگر سکڑنے لگتا ہے اور تلی بڑھ جاتی ہے۔ اس بیماری کے مضر اثرات جسم کو بری طرح متاثر کرتے ہیں اور جسم کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ انتڑیوں اور پیٹ میں خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے بواسیر کی علامات بھی پیدا ہو جاتی ہیں اور پیٹ ہر وقت بھرا بھرا سا محسوس ہوتا ہے اور شدید صورت میں تواکثر مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس لئے یرقان کا بروقت علاج لازمی کروانا چاہئے۔