پشاور فوڈ اتھارٹی دودھ کی کوالٹی کو بہتر کرنے میں ناکام۔صفدر باغی

پشاور کی عوام زندگی کی بنیادی ضرورت اشیاء خوردونوش کی سہولتوں سے محرام ہیں۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ

پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ پشاور میں پاؤڈر ملا ملاوٹ شدہ دودھ جو کہ 120 سے 140 پر فروخت ہو رہا ہے اور سرکاری نرخ نظر انداز گراں فروش بےلگام غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ بازاروں میں فروخت ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار خودساختہ نرخوں پر ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرے فوڈ اتھارٹی دودھ کی کوالٹی کو بہتر کرنے میں ناکام جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے اور ضلع انتظامیہ سوائے سلفیوں کے علاؤہ کچھ نہیں کر رہی ہیں مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پشاور کی عوام زندگی کی بنیادی ضرورت اشیاء خوردونوش کی سہولتیں سے محروم ہیں بازاروں میں ہر کھانے پینے کی چیز سر عام مہنگے اور غیر سرکاری نرخ پر فروخت ہونا روز مرا کا معمول بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو بدقسمتی سے جو اشیاء خوردونوش بازاروں میں مل رہی ہیں وہ یا تو ملاوٹ شدہ ناقص اور یا پھر مہنگے داموں گراں فروش فروخت کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: