متحدہ عرب امارات میں نابینا افراد کیلئے خصوصی اے ٹی ایم متعارف

 نابینا افراد کے لیے اے ٹی ایم شارجہ اسلامک بینک کی جانب سے متعارف کروائی گئی ہے۔

بینک کی انتطامیہ کا کہنا تھا کہ اس اے ٹی ایم کو متعارف کروانے کا مقصد معذور اور نابینا افراد کو ٹیکنالوجی کی مدد سے سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بھی خود سے ہر چیز کرنے کے قابل ہوسکیں۔

اس اے ٹی ایم میں آواز کی مدد سے رہنمائی کا فیچر بھی شامل ہے اور نابینا افراد اسے اسپیکر اور ہیڈ فونز کے ذریعے رازداری کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں

جبکہ اس اے ٹی ایم میں عربی اور انگریزی میں بریل رسم الخط کا حامل کی پیڈ بھی شامل ہے۔

س اے ٹی ایم میں ایک کے بجائے تین سیکیورٹی کیمرے لگے ہوئے ہیں تاکہ اے ٹی ایم سے رقم نکالتے ہوئے نابینا افراد کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور انہیں کسی بھی نقصان سے بچایا جا سکے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ وہیل چئیر پر موجود افراد بھی اس اے ٹی ایم کو با آسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: