لاہور : موٹر وے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
درندہ صفت دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون لاہور سے گوجرانوالا جا رہی تھیں اور کار کا پیٹرول ختم ہونے پر کار موٹروے پر کھڑی تھی۔یہ بھی پڑھیے: بدین ، خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد قتلخاتون نے رشتےدار کے مشورے پر موٹروے پولیس کو کال کی تو جواب ملا یہ علاقہ بیٹ میں نہیں ہے اور موٹر وے پولیس نہیں آئی

رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی ملزمان نے خاتون کو نشانہ بنالیا۔ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، طلائی زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: