فحاشی اور دیگر وجوہات کی بنا پر پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ بلاک کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے پر اٹھایا گیا۔

ترجمان نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ اس بات کا فیصلہ ادارے کی جانب سے ازخود نہیں لیا گیا بلکہ عوامی شکایات پر نوٹس لینے کے بعد ہوا۔

پی ٹی اے ترجمان نے کہا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔ تاہم اس کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے کی وجہ سے پابندی لگائی گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کچھ دن پہلے ایک بیان میں کہا کہ ٹِک ٹاک جیسی ایپس معاشرے کی اقدار کو زبردست نقصان پہنچا رہی ہیں لہٰذا اسے بلاک کرنا چاہئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: