دنیا میں انقلاب لانے والا نوکیا کمپنی کا پہلا کمرشل سطح پر بننے والا موبائل 1011

موبائل فون کی دنیا میں انقلاب لانے والا ہینڈ سیٹ نوکیا کمپنی کا پہلا کمرشل سطح پر بننے والا موبائل 1011 تھا۔ جسے 1992 میں لانچ کیا گیا، اس کی 1 کروڑکے قریب کاپیاں سیل ہوئیں۔

نوکیا 1011 میں 99 نمبر محفوظ کرنے کی میموری تھی، وزن بھی کم کر کے 495 گرام کر دیا گیا۔ اس کی قیمت 1796 ڈالر رکھی گئی جو آج کے پاکستانی روپوں میں 3 لاکھ بارہ ہزار روپے ہیں۔ اس کا سٹینڈ بائی ٹائم 12 گھنٹے اور ٹاک ٹائم 4 گھنٹے تھا۔

دنیا کے پہلے موبائل کا بنیادی کام صرف کال کروانا تھا، اس میں کوئی دوسری آپشن نہ تھی۔ پھر ایس ایم ایس ایڈ ہوا، پھر انٹرنیٹ، پھر دنیا کی ہر چیز کو موبائل میں شفٹ کر دیا گیا۔ آج موبائل سے دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا کام ہو جو نہ لیا جا رہا ہو۔ ایک ٹی وی یا AC سے لے کر ڈرون طیاروں کو موبائل فون ایپ سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ آرٹی فیشل بیوٹی کیمرے اور آرٹیفیشل انٹیلی جینس موبائل کی ترقی میں سب سے جدید فنکشن ہیں۔ ساری دنیا کی دولت اور بینکنگ سسٹم کا 69 فی صد ڈیٹا موبائل ایپلیکیشنز میں شفٹ کیا جاچکا ہے، باقی بھی تیزی سے ہو رہا ہے۔

مگر یہ موبائل آج بھی اپنا بنیادی کام نہیں بھولا۔ آپ کوئی گیم کھیل رہے ہوں یا فلم دیکھ رہے ہوں، انٹرنیٹ سرفنگ کر رہے ہوں یا وڈیو بنا رہے ہوں الغرض ایک وقت میں 10 کام بھی کر رہے ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: