تمام بدن میں تازہ خون پیدا کرنے والا نسخہ
نسخہ الشفاء :
مغز بادام 10 عدد، الائچی خورد 2 عدد، چھوہارہ 2 عدد۔
ترکیب تیاری :
تینوں چیزوں کو رات کو مٹی کے کورے برتن میں بھگو رکھیں صبح نکال کر مغز بادام کو چھیل لیں الائچی کا چھلکا جدا کر دیں چھوہارے کی گھٹلی نکال دیں تینوں چیزوں کو پتھر کی سل پر یا کونڈی میں اتنا باریک کریں کہ مکھن کی طرح ملائم ہو جائے اب 50 گرام مصری ملا کر چند منٹ تک گھوٹ کر یکجان کر لیں اس کے بعد ان سب چیزوں کو گائے یا بھینس کے 50 گرام مکھن میں ملا کر کھا لیں ، یہ ایک خوراک ہے روزانہ تازہ بنائیں۔
فوائد :
ذرد اور مرجھائے ہوئے چہرے اس کے استعمال سے چند ہی دنوں میں سرخ ہو جاتے ہیں لاغر اور سوکھے ہوئے جسم بھی چند ہی ہفتوں میں سر سبز و شاداب ہو جاتے ہیں اس لذیذ ناشتہ سے تمام جسم کی قوتوں کو نشوونما ہوتی ہے دماغی کام کرنے والوں کے لئے اس سے بہتر کوئی غذا نہیں ہے پچکے گال ٹھیک ہو جاتے ہیں خون تازہ پیدا ہو گا جن کے چہرے پر گڑھے پڑے ہوں ان حضرات کے لئے تحفہ ہے نسخہ استعمال کریں اور خوشگوار زندگی گزاریں۔
المعالج حکیم عارف جلالپور پیر والہ ملتان معالج خصوصی بے اولادی بانجھ پن،ماہر امراض اعصاب قلب و جگر