بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی

زیادہ تر ممالک بشمول خلیجی ممالک میں ماہ مقدس کا چاند 23 اپریل کو نظر آنے کے واضح امکانات، پاکستان میں رمضان کا آغاز 25 اپریل کو ہونے کا امکان

بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی، زیادہ تر ممالک بشمول خلیجی ممالک میں ماہ مقدس کا چاند 23 اپریل کو نظر آنے کے واضح امکانات، پاکستان میں رمضان کا آغاز 25 اپریل کو ہونے کا امکان۔ خلیج ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بتایا ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 24 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
خلیجی اور دیگر اسلامی ممالک میں 23 اپریل بروز جمعرات کو ماہ مقدس کا چاند نظر آ جانے کے امکانات کافی واضح ہیں، یوں 24 اپریل بروز جمعہ کو ان ممالک میں یکم رمضان المبارک ہوگی۔ جبکہ پاکستان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی اعلان کر چکے ہیں کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا، یوں ملک میں ماہ مقدس کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: