اے ایس پی بینش عزیر کی کو شش سے گمشدہ بچہ اپنے گھر واپس پہنچ گیا

راولپنڈی : اپنے گھر سے باہر کھیلتے ہوئے اچانک گم ہونے والا بچہ راولپنڈی پولیس کی اے ایس پی بینش عزیر کو ملنے کے بعد پولیس کی کوشش سے اپنے گھر واپس پہنچ گیا۔

نوعمر بچہ اپنے گھر سے باہر کھیلتا ہوا گھر سے دور نکل آیا تھا اور دوران گشت اے ایس پی بینش عزیر کو مل گیا جس کے بعد خاتون اے ایس پی نے بچے کو ٹافیاں، رنگ اور کاغذات مہیا کیے تاکہ بچہ کھیلتا رہے جبکہ اس دوران فیلڈ افسران نے اس بچے کے والدین کو ڈھونڈنے کی انتھک کوشش کی۔

پولیس کی کوشش سے  گمشدہ بچے کے والدین مل گئے جس کے بعد اس بچے کو اس کے اہل خانہ کے خوالے کردیا گیا ہے، شہریوں کی جانب سے راولپنڈی پولیس کی کاوش کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: