امریکہ:جارج فلائیڈ کا قاتل پولیس افسر ضمانت پر رہا

27

امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی گردن پر گھٹنہ رکھ کر اسے موت کے گھاٹ اتارنے والا سفید فام پولیس اہلکار ڈیریک شووین ضمانت پر رہا ہوگیا۔

خبرکے مطابق، ڈیریک شووین کو 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ضمانتی بانڈ جمع کرنے پر جیل سے رہائی ملی۔

مینیا پولیس سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار پر جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

ڈیریک شووین کو رواں سال اکتیس مئی کو گرفتار کیا گیا تھا جس پردوسرے درجے کے اقدام قتل کا الزام ہے۔

فلائیڈ کو قتل کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں موت واقع ہو گئی تھی اس کے خلاف پوری دنیا میں مظاہرے کئے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: