اسراء بیلجک پی ایس ایل کے مداحوں کو جلد خوشخبری سنائیں گی

پشاور: ترک اداکارہ اسرا ء بیلجک نے کہا ہے کہ وہ جلد پشاور زلمی کے شائقین کے ساتھ خوشخبری شیئر کریں گی، ترک اداکارہ نے ٹویٹر پر کہا کہ میں جلد ہی آپ کوخوشخبری سناؤں گی۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو بھی ٹیگ کیا۔

یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب جاوید آفریدی نے اپنے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کے لئے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر ترک اداکارہ اسرا بیلجک کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں لوگوں کی رائے مانگی تھی۔

ترک اداکار کی مقبولیت دیکھ کر متعدد پاکستانی برانڈز نے مختلف پروجیکٹس پر کام کرنے کے لئے ان سے رجوع کیا۔ انہوں نے پاکستانی برانڈز کے ساتھ مزید تعاون کا اشارہ بھی دیا ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں ترک اداکارہ اسرا بیلجک نے یہ بتایا تھا کہ وہ تین پاکستانی برانڈز کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اردو میں ایک پیغام بھی پوسٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: